نئی دہلی،27 ؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پنجاب کے ایک سابق پولیس افسر کو 2015 کے فریدکوٹ میں بیہبل کلان پولیس فائرنگ کے معاملے میں اتوار کو گرفتار کیا گیا ہیں۔اس فائرنگ میں دو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔چرن جیت سنگھ شرماکو پنجاب پولیس کی ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے ہوشیارپورمیں ان کی رہائش گاہ سے تقریباً 150 کلو میٹر دور یہاں گرفتار کیا۔پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے جمعہ کو شرما اور تین دیگر پولیس حکام کی طرف سے کیس میں فرد جرم سے تحفظ کی مانگ کو لے داخل کی گئی درخواست مسترد کر دی تھی، جس کے بعد یہ گرفتاری ہوئی ہے۔گورو گرنتھ صاحب کی بے ادبی کے بار بار ہونے والے واقعات کے خلاف سکھ اہلکاروں کی طرف سے ایک احتجاج کے دوران جب یہ واقعہ ہوا تھا، اس وقت شرما موگا ضلع میں سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس ایس پی) تھے۔جسٹس (ریٹائرڈ) رنجیت سنگھ جانچ کمیشن کی سفارشات کے بعد ان پر اور دیگر پولیس افسران بکرم جیت سنگھ (اس وقت کے ایس ایس پی پھاجلکا)، انسپکٹر پردیپ سنگھ اور سب انسپکٹر امرجیت سنگھ پر قتل اور قتل کی کوشش کرنے کے لئے مقدمہ درج کیا گیا۔شرما کو معطل کر دیا گیا اور بعد میں ریٹائر کر دیا گیا۔